ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہشت گردی کے مقدمہ میں پانچ مسلم ملزموں کو بری کرنے کے خلاف این آئی اے کی اپیل کو سپریم کورٹ نےکیا خارج

دہشت گردی کے مقدمہ میں پانچ مسلم ملزموں کو بری کرنے کے خلاف این آئی اے کی اپیل کو سپریم کورٹ نےکیا خارج

Sat, 23 Sep 2023 13:58:05    S.O. News Service

نئی دہلی ، 23/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) سپریم کورٹ کے جسٹس بھوشن رام کرشنا گاوائی نے کیرالہ ہائی کورٹ کی طرف سے دہشت گردی کے ایک مقدمے میں پانچ مسلم ملزموں کو بری کرنے کے خلاف این آئی اے کی اپیل کو خارج کر دیا ہے۔

انگلش نیوز پورٹل مکتوب میڈیا   کی رپورٹ کے مطابق یہ ایک اہم لمحہ ہے کیونکہ یہ کیرالہ میں دہشت گردی کا پہلا کیس تھا جس کی تحقیقات NIA، کے ذریعے کی گئی تھی، جس کی اکثر انسانی حقوق گروپوں اور اپوزیشن لیڈروں نے مبینہ طور پر سخت قوانین کے ذریعے اقلیتوں کو نشانہ بنانے کے لیے ریاستی آلہ کار کے طور پر کام کرنے پر تنقید کی تھی۔

پانچ مسلم نوجوانوں ، نظام الدین، رازق رحیم، شمس، انصار، اور پی اے شادولی کو 2006 میں "ہندوستان کی آزادی میں مسلمانوں کا کردار” کے موضوع پر ایک جلسہ منعقد کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔این آئی اے نے اپنی چارج شیٹ میں الزام لگایا تھا  کہ یہ اجتماع ممنوعہ اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا کی کیرالہ کے پنائیکولم میں خفیہ میٹنگ  کا تھا۔

2015 میں، این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے انصار اور رازق کو بغاوت کے الزام میں 14 سال قید کی سزا سنائی تھی، جبکہ  شماس، شادولی اور نظام الدین کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون کے تحت 12-12 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

تاہم، چار سال بعد، کیرالہ ہائی کورٹ نے ان پانچوں افراد کو ان کے حق میں ثبوت کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے بری کر دیا تھا۔


Share: